سرینگر//سینئر آئی پی ایس آفیسر منیر احمد خان نے بدھ کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون کا عہدہ سنبھالا۔ اس سلسلے میں زونل پولیس ہیڈکوارٹر سرینگر پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔منیر احمد خان (آئی پی ایس1994جے کے) جموں کشمیر پولیس کے سینئر آفیسر ہیں اور اس سے پہلے کئی اہم عہدوں پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔وہ ایس ایس پی کی حیثیت سے سرینگر، بارہمولہ، اننت ناگ اور ڈوڈہ میں تعینات رہے ۔ ڈی آئی جی کے بطور ترقی پانے کے بعد انہوں نے ڈی آئی جی جنوبی، وسطی اور شمالی کشمیر کے عہدوں پر بھی کام کیا۔منیر احمد خان آئی جی پی کرائم، آئی جی پی ٹریفک اور ڈائریکٹر ویجی لینس آرگنائزیشن کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔