اننت ناگ //دیہی ترقی و پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق نے بدھ کو ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں دیہی ترقی سیکٹر کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔انہوںنے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جاری پروجیکٹوں کو وقت مقررہ کے اندر پایہ¿ تکمیل تک پہنچانے کے اقدامات کریں تاکہ عوام سرکار کی سکیموں سے مستفید ہوسکیں۔وزیر موصوف نے دیہی ترقی سیکٹر بشمول آئی اے وائی ، ایم جی نریگا ، ایس جی ایس وائی اور آئی ڈبلیو ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر نگاہ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے زمینی سطح پر نتائج ظاہر کرنے کی تلقین کی۔وزیر موصوف نے کہا کہ محکمہ کے مونیٹرنگ انفارمیشن سسٹم کو متواتر بنیادوں پر اَپ ڈیٹ کیا جانا چاہئے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ گذشتہ مالی برس کے دوران ضلع اننت ناگ میںمالی برس کے آخر تک 57.52کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔ ایم جی نریگا کے تحت ضروریات کو پورا کرنے کے لئے محکمہ نے 29,705 خواتین اور 61جسمانی طور ناخیزافراد کے بشمول 83,228جاب کارڈ فراہم کئے ہیں۔گذشتہ برس کے دوران42,946 کنبوں کو جاب کارڈ فراہم کئے گئے اور 915 کنبوں نے 100 ایام کار کا ہدف مکمل کیا۔ سکیم کے تحت 7,275 کام دردست لئے گئے جن پر 54.46 کروڑ روپے خرچ کئے گئے اور 3,305کاموں کو پایہ¿ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ وزیر موصوف کو بتایاگیا کہ محکمہ نے 1,120 چیک ڈیم ، 83واٹر ہاوسٹنگ ٹینک،34,853 مکعب میٹر مائیکرو اریگیشن کام تعمیر کرنے کے علاوہ 19روایتی آبی ذخائر کی تجدید کا کام عمل میں لایا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ وزیر کی ہدایت پر محکمہ نے 183 ایسے حساس مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں سیلاب کا خطرہ رہتاہے اور جن پر 51.77کروڑ ورپے کی لاگت آنے کا اندازہ ہے جبکہ 13ویں فائنانس کمیشن و ایم جی نریگا کے تحت 44.57میٹر لمبے 18مقامات پر کام کو منظوری دی گئی۔