سرینگر// ممبئی سے 90سال سے شائع ہونے والے معروف ماہنامہ ’شاعر ‘کے خصوصی نمبراور ’تحریر نو ‘کی کل یہاں رسم رونمائی انجام دی گئی ۔اس سلسلے میں ہوٹل شہنشاہ پیلس بلیوارڑ ڈلگیٹ میں منعقدہ تقریب میں اردو زبان و ادب کے شیدائیوں نے شرکت کی۔ماہنامہ ’شاعر ‘کے خصوصی نمبر، جس میں وادی کے سربر آوردہ افسانہ نگار اور نگینہ انٹر نیشنل کے چیف ایڈیٹر وحشی سعید کا خوبصورت ضمیمہ بھی شائع ہوا ہے اور نئے انداز و اہتمام کے ساتھ ممبئی سے ہی شائع ہونے والے ’تحریر نو ‘کی ،اس کے مدیر ظہیر انصاری کی موجودگی میںرسم رونمائی انجام پائی۔تقریب میں وادی کے معروف قلمکار ،ادیب اور شاعر ادبی اور علمی شخصیات جن میںفاروق نازکی،غلام نبی خیال، ناصر مرزا، ڈاکٹر عزیز حاجنی، ڈاکٹر شفیقہ فرحت،سلطان الحق شہیدی ،اسفندیار خان،رخسانہ جبیں،شجاعت بخاری ،ابدال مہجور ،ریاض خاورموقعہ پر موجود تھے اوروحشی سعید ،نورشاہ ،مظفر ایرج،ظہور ترنبو اور ڈاکٹر اشرف آثار ی منتظمین میںشامل رہے۔محمدعبداللہ خاور،ڈاکٹر الطاف انجم، اور ڈاکٹر مشتاق حیدر نے ،’شاعر‘اور ’تحریرِ نو ‘پر تبصرے پڑھے ۔وحشی سعید نے خطبہ استقبالیہ اور ظہور ترنبو نے تحریک شکرانہ پیش کیا اورناصر ضمیر نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔