کشتواڑ// فوج نے نو جوان نسل کے ساتھ رابطہ بنانے اور انکے ذہنوں کو فروغ دینے کے لئے دیدنا ہائی اسکول چھرجی،کشتواڑمیں مصوری کا ایک مقابلہ منعقد کیا ۔اسکولی بچوں نے اس مقابلہ میں جوش و خروش سے شرکت کی۔سکولی بچوں نے پینٹنگ برش استعمال کرنے اور اپنے خیالات کو شکل دینے کے موقعہ کا نہایت ہی خوش اسلوبی سے استعمال کیا۔مقابلہ میں کُل ملا کر 43 بچوں نے شرکت کی اور خوبصورت ہنر کا مظاہرہ کیا ۔اس طرح سے ان بچوں نے ایک جدید اور اچھے منظم ریاست کے تصور کو ایک شکل دی۔ مقابلہ کااختتام فاتح میں انعامات تقسیم کرنے اور تمام شرکامیں حوصلہ افزائی کے انعامات کے ساتھ کیا گیا ۔طلبا نے تخلیقی پروگرام میں شرکت کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ۔