گول// گول سب ڈویژن کے سنگلدان علاقہ میں محکمہ دیہی ترقی نے پالی تھین لفافوں مخالف مہم شروع کی اور دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس غیرقانونی چیز کاکاروبار نہ کریں ۔ بی ڈی او سنگلدان لال چندکی قیادت میں آج بعد دوپہر سنگلدان میں بازار کی چیکنگ کی اس دوران انہوں نے مختلف دکانداروں سے 5کلو گرام مومی لفافے ضبط کئے ۔ انہوں نے اس دوران 110دکانداروں سے1950روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔ بی ڈی او سنگلدان نے اس دوران دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس طرح کے غیر قانونی چیزوں کو فروخت نہ کریں اور نہ ہی اپنے پاس رکھے اور اس کا کار وبار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مومی لفافہ مضر صحت ہے اور یہ ماحول کو بھی بگاڑتا ہے اس لئے سرکار کی جانب سے اس کے کار و بار پر قدوغن لگایاہے۔ انہوں نے دکانداروں کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی وقت اچانک چھاپے کے دوران مومی لفافے ضبط کئے جائیں گے تو اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔