ارناس//ریاسی مہور سڑک کی خستہ حالی کے خلاف مہور کے تین مقامات کنتھن، نرلو اور ارناس میں ایک احتجا جی مُظاہرہ منعقد کیا گیا ۔ مُظاہرین بی آر او کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور الزام لگایا کہ بی آر او نے اس سڑک کی مرمت کے لئے کُچھ نہیں کیا ہے۔ مُظاہرین نے سڑک پر آمد و رفت کو بند کیا ۔ بعد ازاں ایس ڈی ایم دھرماڑی، تحصیلدار اور ایس ایچ او نے بی آر او آفیسروں اور لوگوں کے درمیان 22 مئی کو ایک میٹنگ منعقد کرنے کی یقین دہانے پر مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے کے لئے آمادہ کیا ۔اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا دھرنا ختم کیا۔