سرینگر //کشمیر چیمبر آف کامر س اینڈ اینڈسٹریز نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی نظام کو ریاست جموں و کشمیر میں میں نافذ نہیں کیا جاسکتا ۔ اپنے ایک بیان میں چیمبر نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی اقتصادیات دوسرے ریاستوں سے مختلف ہے، جہاں دیگر ریاستوں کی اقتصادیات صنعتوں اور دیگر سازو سامان بنانے پر منحصر ہے وہیں ریاست جموں و کشمیر کی اقتصادات یات ہینڈی کرافٹس تجارت اور زراعت پر منحصر کرتی ہے اسلئے ریاست کو مختلف انداز میں ہی لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں موسمی صورتحال ، ٹرانسپورٹ اور دیگر معاملات درپیشہیں جبکہ پچھلی کئی حکومتوں نے بھی یقین دہانی کرائیتھی کہ کشمیر میں جی ایس ٹی نظام نافذ نہیں ہوگا جبکہ موجودہ وزیر خزانہ حسیب درابو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وادی میں جی ایس ٹی کے اطلاق پر سوال اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی طبقہ سیلاب اور دیگر نامساعد حالات کی وجہ سے کافی حدتک متاثر ہوا ہے اور انکا وجود خطرے میں ہے ، اسلئے ریاست میں جی ایس ٹی کے اطلاق پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔