سرینگر// دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی دست راست فہمیدہ صوفی کو جموں کے امپھالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ آسیہ اندرابی کو ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھاجبکہ انکے ہمراہ فہمیدہ صوفی کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ دنوں لیڈروں پر پہلے ہی پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ آسیہ اندرابی کی طبعیت نااز ہوئی تھی اور انہیں پولیس کنٹرول روم اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔دختران ملت کے مطابق جمعرات کو آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کو جموں کے امپھالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔دختران کے مطابق آسیہ اندرابی کی صحت پہلے ہی نا ساز ہے اور دنوں کو سخت گرمیوں کے باوجود جموں منتقل کیا گیا،جو سراسر سیاسی انتقام گیری ہے۔