سرینگر// کشمیر اکنامک الائنس نے کہا ہے کہ سرینگر میں ’جی ایس ٹی ‘ منعقد کرانا آر ایس ایس کا ایک منصوبہ ہے تاکہ یہاں مرکزی قانون کو لاگو کرنے میں راہ ہموار ہوسکے ۔جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت مخلوط سرکار آر ایس ایس کی پشت پناہی سے کشمیر میں’جی ایس ٹی‘ کی میٹنگ کو منعقد کر رہی ہے تاکہ بعد میں اس مرکزی قانون کو جموں کشمیر میں بھی لاگو کرنے کیلئے راہ ہموار ہوجائے۔چاپری نے تاجروں اور صنعت کاروں کے علاوہ عام لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو سر سری نہ لیںبلکہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مزاحمت کریں،جس سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو زک پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔