سرینگر// بمنہ علاقے میں دن دھاڑے نقب زنی کی واردات کے دوران چور نے عارضی طور پر رہائش پذیر ایک طالبہ کے فیس پر ہی ہاتھ صاف کیا۔ بمنہ میں شام لعل پیٹرول پمیب کے نزدیک کرایہ داروںکیلئے مخصوص ایک رہا ئشی کمپلیکس میںچور نے طاہرہ خانم اسپتال میں زیر تربیت طالبہ اقرا نبی دختر غلام نبی کے کمر ے میں چوری چھپے داخل ہوکرپرس چرالیا۔ اقرا نبی نے بتایا ’’ میںدوسرے کمرے میں چائے پی رہی تھی اور میں نے اپنے کمر ے کے دورزہ کی کھلنے کی آ واز سنی تومیں نے اپنے کمر ے سے ایک آ دمی جس کے ہاتھ میں میرا پر س تھا کو نکلتے ہوئے دیکھا جونہی میں نے اس کو پکڑ نے کی کوشش کی تو وہ مجھے دھکہ مارتے ہو ئے فرار ہوا‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ شورمچانے کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے چورکا تعاقب کیا تاہم وہ بھا گ نکلنے میں کا میاب ہوا۔ اقرا کے مطابق اس پرس میں فیس کی رقم کے علاوہ ادھار کارڑ اور سکولی کارڈوںسمیت فیس کی رسدید یں اور کچھ دیگر اہم دستا ویزات موجود تھے۔ طالبہ کے مطابق وہ اس بارے میں بمنہ پولیس پوسٹ میںشکا یت درج کرانے گئی لیکن وہاں اسے بتایا گیا کہ یہ علاقہ بٹہ مالو پولیس تھانہ کے حدود میں آ تا ہے ۔