گندو//گندو کے موضع چلی میں تعلیم القران ابرار آباد چلی گندو کا چوتھا سالانہ دن منایا گیا ، اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور مسلم سکالروں ،مدرسہ کے منیجمنٹ ،ہزاروں لوگوں او رمعزز ہستیوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مفتی محمد سجاد شیخ مُدرس اور مفتی عبدالطیف جامعہ غنیۃ العلوم اخیار پور بھلیسہ نے کہا کہ مدرسہ کا قیام غنیۃ العلوم اخیار پور مدرسہ کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام قادر بٹ غنی پوری نے بہترین انسان پیدا کرنے کے مقصد سے کیا تھا ۔اُنہوںنے مدرسہ غنیۃ العلوم اخیار پور کے کام کی سراہنا کی اور طلبا کو مذہبی تعلیم دینے اور غیر۔نصابی کاروائیوں پر مسرت کا اظہار کیا ۔مذہبی تعلیم کو انسان کی کُل ہم ترقی کے لئے بطور بنیادی تعلیم قرار دیتے ہوئے اُنہوں نے بچوں کو سخت محنت کرنے کی ضروت پر زور دیا۔اُنہوں نے مدرسہ حاجی غلام قادر بٹ غنی پوری کا اسلام کی تبلیغ کرنے کی کام کے لئے یاد کیا ۔اس موقعہ پر مدرسہ تعلیم القران چلی کے ایک حافظ قران محمد یاسر کی سراہنا کی گئی اور انکی دستار بندی امام جامعہ برہان القادر غنی پوری نے کی ۔اس موقعہ پر مدرسہ کے بچوں نے مختلف دینی پروگرام بھی پیش کئے۔الحاج محمد رمضان شیخ ،شاہ دین نائیک ،چودھری علی محمد، عبدالقیوم کھانڈے ،فاروق احمد کھانڈے ،عبدالرشید مغلوب ،مفتی بشیر لون ،شیخ ظہور احمد ،مولانا ایاز کھانڈے ،اعجاز کھانڈے کی بھی اس موقعہ پر دستار بندی کی گئی۔