بھدرواہ//بھدرواہ کے دور دراز علاقوں میںاچھی گورننس کے کلچر کو لاگو کرنے او ر عام لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے بھدرواہ کے ممبر اسمبلی دلیپ سنگھ پریہار نے بھدرواہ سب ڈویژن کے تحصیل ملوٹھی کے بھالہ میں بی جے پی کے ضلع صدرایڈوکیٹ منجیت رازدان کی موجودگی میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا ۔ممبر اسمبلی نے لوگوں کے مسائل سُنے اور انکے فوری ازالہ کا یقین دلایا ۔ اُنہوں نے دربار کے دوران موجود ضلع انتظامیہ کو مقررہ مدت کے اندر تمام بنیادی ضروریات لوگوںتک پہنچانے کی ہدایت دی۔اس دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ضلع صدر نے دیہی اور دور دراز علاقوں میں لوگوں کی بھلائی کے لئے مرکزی و ریاستی سرکار کی جانب سے جاری پروگراموں کا ذکر کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار عام لوگوں کے فائدے کے لئے اچھی گورننس کی پابند ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع ڈوڈہ کی ترقی کے لئے مرکزی سرکار نے بڑے پیمانے پر کئی ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے ہیں جن میں سے 6.3کلو میٹر لمبی چھتر گلہ ٹنل اور کٹھوعہ ،بھدرواہ۔ ڈوڈہ کو قومی شاہراہ کا درجہ دینا بھی شامل ہے۔اُنہوںنے کہا کہ ان دونوں پروجیکٹوں سے وادی چناب میں عموماً اور ضلع ڈوڈہ میں خصوصاً ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔عوامی دربار کے دوران راج سنگھ کوتوال، منوہر لعل، سنجے صراف ،سوربھ گپتا اور ونیت کوتوال بھی مو جود تھے۔