سرینگر//انتظامیہ نے آج یعنی سنیچر کوایس پی ہائر سکنڈری اور ایم پی ہائر سکنڈری سکول کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کے مطابق 20مئی کو ایس پی ہائر سیکنڈری سکول اورایم پی ہائر سیکنڈری سکول سرینگر میں احتیاطی طور درس وتدریس کا کام معطل رہے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی میں گذشتہ کچھ ہفتوں سے سکولی طلاب احتجاج کررہے ہیں جس دوران بیشتر مقامات پر خشت باری کے واقعات پیش آتے ہیں اورپولیس اور احتجاجی طلاب کے مابین جھڑپیں ہورہی ہے ۔