سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاست کی معروف ماہر امراض خواتین ڈاکٹر طاہرہ خانم کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگواراں خاص کر مرحومہ کے اولادان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مرحومہ کو طبی صلاحتوں سے نوازا تھا اور انسان دوست اور غریب پرور خاتون تھی۔فاروق عبداللہ کی ہدایت پر ایک اعلیٰ وفد ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں مرحومہ کے گھر گیا اور سوگواراں کے ساتھ تعزیت کی اور مرحومہ کے حق میں کلمات اور دعائے مغفرت بھی ادا کیا۔وفد میں شمیمہ فردوس اور ناصر اسلم وانی بھی تھے ۔