نئی دہلی//کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مرکز پر نوجوانوں کو نظر اندا ز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا مودی حکومت کے ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ کام کرنے کے بجائے صرف دعوے کرنے کا سب سے زیادہ نقصان ملک کی نوجوان آبادی کو اٹھانا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ صرف باتیں کرنے والی حکومت عوام پر بوجھ ہوتی ہے ملک کے نوجوانوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرنے والی مودی حکومت نے 2022تک کسانوں کو اس کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا شعبہ ہے اور ملک کی 47 فی صد آبادی زرعی مزدوروں پر مشتمل ہے ۔یو این آئی