گندو//گورنمنٹ گرلز ہائر اسکنڈری اسکول گواڑی بھلیسہ میں طالبات کے لئے کیئریر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میںمتعدد ماہرین نے پروگرام میں شریک طالبات کو اہم جانکاری فراہم کی۔ اسکول کے پرنسپل لیکھ راج شرما کی صدارت میں منعقدہ اس پروگرام میں بی ایم او گندو ڈاکٹر محبوب خان،صوبے دار میجر 4RRنریش کمار،اسکول کے لیکچرر اور ایجوکیشنل سوسائٹی بھلیسہ کے چیئرمین محمد ایوب زرگر،محمد ایوب شیخ لیکچرر اورپردیپ سنگھ لیکچرر کے علاوہ اسکول کے دیگر اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے اراکین بھی موجود تھے۔بی ایم او گندو نے طالبات کو میڈکل اسٹریم کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح اس شعبہ میں آگے بڑھا جا سکتا ہے۔میجر نریش کمار نے ایسے مختلف مسابقاتی امتحانات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں جن سے فوج میں بطورِ آفیسر تعیناتی ممکن ہو سکتی ہے۔اُنہوں نے شرکائے پروگرام پر زور دیا کہ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور دیگر کورسز کے لئے تیاری کریں۔محمد ایوب زرگر نے طالبات کو گریجویشن سطح کے مختلف کورسز کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور اُن میں پیشہ وارانہ مہارت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔محمد ایوب شیخ لیکچرر فزکس نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔