پلوامہ/ / طلباء کے نہ تھمنے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ سنیچر کو بدستور جاری رہا جس دوران بائز ہائر سیکنڈری پلوامہ کے طلباء اور پولیس و فورسز کے بیچ شدید جھڑپیں ہوئیں۔سنیچر کو علی الصباح ہائر سیکنڈری پلوامہ کے طلباء نے فورسز پر سنگباری کی جس کے جواب میں پولیس نے شلنگ اور پیلٹ گن کا استعمال کیا۔پولیس نے احتجاجی طلاب کا تعاقب کیا اور ہائر سیکنڈری پلوامہ کے باہر چار طلاب کو دھر لیا۔طلاب کی گرفتاری سے جھڑپوں میں شدت آگئی جس کے ساتھ ہی تمام طلاب نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور ہائر سیکنڈری کے صحن میں اسلام و آزادی اور گرفتار طلباء کی رہائی کے حق میں نعرے بلند کئے۔