سرینگر//ایک اہم فیصلے میں آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ریاست سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ ڈپلومہ یافتہ طلبا کیلئے لیٹرل اینٹری کے ذریعے رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے ۔ ریاست سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ ڈپلومہ یافتہ طلبا جنہوں نے ریاست کے پالی ٹیکنک اداروں سے 2015-16 کے دوران ڈپلومہ کیا ہے اُن کی رجسٹریشن کا عمل 22 مئی 2017 سے شروع ہو گا ۔ طلبا مزید جانکاری www.aicte-jk-scholarship-gov.in ویب سائیٹ پر حاصل کرسکتے ہیں ۔ اے آئی سی ٹی ای پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد طلبا ریاست میں قایم فیسلٹیشن سینٹروں میں 15 جون 2017 شام 5 بجے تک اپنے دستاویزات کی جانچ کرا سکتے ہیں ۔