پُرامن سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر // حریت (گ)چیئر مین سید علی گیلانی نے شہید مولوی محمد فاروق اور شہید خواجہ عبدالغنی لون کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بُلائے گئے مجوزہ جلسے پر قدغن لگانے، شہرِ خاص میں کرفیو نافذ کرنے اور آزادی پسند قیادت کو مسلسل نظربند رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ پُرامن سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں کے سنگین نتائج نکلیں گے اور ان کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ جب شہداء کی یاد منانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہو تو لوگوں کو سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ یہ ایک فطری عمل ہوگا اور اس کا پورا ہونا صد فیصد یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پُرامن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دے کر ایک خطرناک کھیل کھیلنے پر مُصّر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی، بی جے پی مخلوط حکومت نے آزادی پسندوں کے تئیں جو رویہ اختیار کیا ہوا ہے وہ ریاست میں قائم سیاسی غیر یقینیت اور عدمِ استحکام کی فِضا کو اور زیادہ مکدّر کررہا ہے اور صورتحال دن بدن دھماکہ خیز رُخ اختیار کررہی ہے۔ گیلانی نے کہا کہ جموں کشمیر اور خاص طور سے وادی کو جن سنگھیوں کے حوالے کیا گیا ہے اور ریاست میں عملاً مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *