جموں//سرکار کی جانب سے ریاست کے ہر ایک شہری کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے سرکار کا اعادہ کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے کہا ہے کہ عوامی انفراسٹریکچر کو مستحکم بنانے کے لئے پہل شروع کی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔وہ آج یہاں گریٹر کیلاش میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اُنہوں نے کہا گاندھی نگر حلقہ میں معیاری اعلی صاف و صفائی حاصل کرنے کے لئے ڈرینئیج سسٹم میں بہتری لانے کے لئے کثیر پروجیکٹ لانچ کئے گئے ہیں۔اُنہوںنے کہا کہ گُذشتہ سال جموں خطہ میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 136 کروڑ روپے منظور کئے گئے تھے جس میں سے 42 کروڑ روپے گاندھی نگر حلقہ میں سڑکوں کی بہتری پر خرچ کئے گئے ہیں۔گریٹر کیلاش ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے سُپئیکر نے متعلقہ محکموں کو یہ مسائل فوری طور حل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں گریٹر کیلاش ویلفئیر سوسائٹی کے صدر وکرم سنگھ چاڑک،جنرل سیکرٹری سبھاش ابرول ،سیکرٹری راجن مگوترہ ،سینئر بی جے پی لیڈرن اور مقامی لوگوں کی ایک تعداد شامل تھی۔