سرےنگر// وادی میںسڑک کے مختلف حادثوں مےں پانچ افراد زخمی ہوئے۔بڈگام وڈی پورہ مےں اےک اسکوٹی زےرنمبرJK04D-2209 اور اےک موٹر سائےکل زےرنمبر JK04D-5775 کے ساتھ ٹکرہوئی۔ ا س حادثے مےں موٹرسائےکل سوار شدےد زخمی ہوا جس کوعلاج ومعالجہ کےلئے اسپتال منتقل کےاگےا۔ سڑک کے اےک حادثے مےں گورنمنٹ ڈگری کالج ہندواڑہ کے نزدےک اےک نامعلوم گاڑی نے اےک لڑکی طاہرہ بانو دختر عبدلخاق لون ساکن وائےساکونار کو ٹکرمارکر زخمی کےا جس کوعلاج کےلئے ڈسٹرکٹ اسپتال ہندواڑہ منتقل کےاگےا۔ مذکورہ ڈرائےور جائے وقوع سے فرار ہوا۔ پےر تےکہ کوکرناگ اننت ناگ میں اےک موٹر سائےکل زےرنمبر JK03D-9193 نے اےک عورت مبےنہ زوجہ ولی محمد کمار ساکن بڈر کوکرناگ کو ٹکرمارکرزخمی کےا جس کوعلاج معالجہ کےلئے ڈسڑکٹ اسپتال اننت ناگ منتقل کےاگےا۔سےر ہمدان اننت ناگ میں اےک موٹر سائےکل زےرنمبرDL-65AF-2693 نے اےک راہگےر گلزار احمد شےخ دامادہ غلام حسن کوکا کو ٹکرمارکر زخمی کےا جس کوعلاج کےلئے ڈسڑکٹ اسپتال اننت ناگ منتقل کےاگےا۔ ہالمولہ سنگم اننت ناگ میںاےک آلٹو گاڑی زےرنمبرJK03C-1307 نے اےک راہگےر ڈاکٹر محمد ےوسف ڈار ولد غلام احمد ساکن پنزگام پلوامہ کو ٹکرمارکر زخمی کےا جس کوعلاج کےلئے صورہ مےڈکل انسٹی چےوٹ منتقل کےاگےا۔ پولےس نے سبھی حادثات میں کےس درج کرلئے ہیں۔