اننت ناگ//ماہ رمضان کے پیش نظر عوام کو بہتر بنیادی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینے کی ایک کڑی کے طور پر حج و اوقاف ، صحت عامہ اور بجلی کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی نے اننت ناگ اور مٹن قصبہ جات کا دورہ کر کے بنیادی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ متعلقہ ڈی سی اننت ناگ، چیف انجینئر بجلی، ایس ایس پی اننت ناگ اور دیگر افسران بھی تھے۔وزیر نے کے پی پوائنٹ ، لال چوک، چنی چوک ، مٹن اڈہ اور جنگلات منڈی کا دورہ کر کے سٹریٹ لائیٹوں کو قابلِ کار رکھنے کے احکامات دئیے۔بعد میں انہوں نے زچہ و بچہ ہسپتال کا دورہ کر کے مریضوں اور ڈاکٹروں سے تبادلہ خیال کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہسپتال میں تمام لازمی انتظامات دستیاب رکھنے کے احکامات دئیے ۔ وزیر نے ریشی مول ؒ میں بھی حاضری دی اور تمام توجہ طلب معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی دی۔