نئی دہلی// صدر پرنب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری اور صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج یہاں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی سمادھی 'ویر بھومی' جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مکھرجی ، مسٹر انصاری اور محترمہ سونیا گاندھی کے علاوہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سمیت کانگریس کے کئی دیگر اہم لوگوں نے سابق وزیر اعظم کی 26ویں برسی پر ان کی سمادھی پر گل پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران محترمہ گاندھی نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کی خواتین کانگریس کی دستخطی مہم کی حمایت کرتے ہوئے اس پر دستخط کرکے اس کی شروعات کی۔ خواتین کانگریس نے عورتوں کو ریزرویشن دینے کیلئے آج ویر بھومی سے قومی مہم کی شروعات کی ہے ۔یو این آئی