بانڈی پورہ //عازم جان // وزیر تعمیرات نعیم اختر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں روز اول سے ہی ہماری سرکار کو کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہیں ہیں اور نامساعد حالات پیدا کر کے حکومت کو غیر مستحکم بنانے میں ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کرسی کی لڑائی نہیں ہے بلکہ نظریات کی ہے اور کشمیر میں مختلف متصادم آوازیں آٹھ رہی ہیں۔ کوئی آزادی کا نعرہ کا سہارا لیتا ہے کسی کا مطالبہ کچھ اور ہوتا ہے اس طرح سے انتشار پھیلا کر تعمیر وترقی کے راہ میں روڑے اٹکا ئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ گورنر راج کی بات تو کرتے ہیں لیکن ایک بڑا منڈیٹ حاصل کرنے کے باوجود بھی مرکزی سرکار کے سامنے بنیادی حالات نہیں بتا رہے ہیں۔ نعیم اختر نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حریت کانفرنس کی طرح اپوزیشن جماعتیں بھی حالات بگاڑنے کے لیے پیسے حاصل کرتے ہوں۔ آر اینڈ بی وزیر نعیم اختر کے ہمراہ ایم ایل سی یاسر ریشی اور این جی اوز تھے انہوں نے آرہ گام، برار، ارن ،باپورہ کادورہ کرنے کے بعد ضلع کے منی سیکٹرریٹ کے کانفرنس حال میں ضلع سطح کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اورترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا