سرینگر//وزیر مملکت برائے مکانات و شہری ترقی آسیہ نقاش نے کل سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کیلئے میٹنگ طلب کی ۔ جس میں کمشنر ایس ایم سی اور کارپوریشن و یو ای ای ڈی کے افسران موجود تھے ۔ دورانِ میٹنگ بتایا گیا کہ سال 2016-17 کے دوران ایس ایم سی نے اندرونی وسائل کے تحت 3.42 کروڑ روپے کی لاگت سے 60 کام ہاتھ میں لئے ۔اس کے علاوہ سی سی ڈی کے تحت 25 لاکھ روپے کی لاگت سے 10 کام مکمل کئے گئے ۔ اس موقعہ پر وزیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں تمام سٹریٹ لائیٹس کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنائیں اور آنے والے ماہ رمضان کے تناظر میں صفائی ستھرائی کیلئے معقول اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو عمر ہیر ، حضرت بل اور بٹہ پورہ میں منظور شدہ کمیونٹی ہالوں پر کام شروع کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے افسران کو عوام کی سہولیت کیلئے ان کاموں کو فوری طور مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔