سرینگر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ای) کے مطابق ملٹی ٹاسکنگ سٹاف کے تحریری امتحان کے لئے امیدواروں کی خاطر امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ سرینگر (کوڈ نمبر(1007-001)کو تبدیل کردیا گیا ہے۔اب یہ مرکز گورنمنٹ ڈگری کالج (زنانہ) نواکدل سرینگر میں قائم کیا گیا ہے۔سٹاف سلیکشن کمیشن کی طرف سے 28مئی کو لئے جارہے اس امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر نئے امتحانی مرکز پر پہنچ جائیں۔