سرینگر//بٹہ مالو میں دورانِ شب نقب زنوں نے ایک مکان میںگھس کر لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات ،گھریلو اشیاء اور نقدی اڑا لی ۔اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب نقب زن محسن نبی میرساکنہ بٹہ مالو کے رہائشی مکان میں گھس گئے اور سونے زیورات اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔بتایا جاتا ہے کہ مکین شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے کسی رشتہ دار کے ہاں گئے تھے کہ رہائشی مکان کو خالی پا کر نقب زنوں نے قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کیا ۔ مالک مکان کے کہنے پر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔