سرینگر//ڈائریکٹر ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ راجیش شرما نے کل صفا کدل ، آنچار اور الٰہی باغ میں بلاک سطح کے تین کلسٹر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔ پروجیکٹ جو نیشنل ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ پروگرام کے دائرے میں آتے ہیں ، کو مرکزی وزارت برائے ٹیکسٹائیلز نے منظوری دی ہے ۔ اس موقعہ پر بنکروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ ان کلسٹر پروجیکٹوں کے تحت بنکری ڈیزائیننگ اور ڈائینگ کے ہُنر کو توسیع دینے کی بھی سہولیت دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے لوم تکنیکی طور توسیع دینے کے مرحلے سے گذر رہے ہیں جن سے بنکروں کو کافی فائدہ ہو گا ۔ ڈائریکٹر نے تعمیراتی ایجنسیوں کو ان پروجیکٹوں پر لگن اور تندہی سے کام کرنے کیلئے کہا تا کہ ان کے فوائد مستحقین تک پہنچ سکیں ۔