جموں//فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج جموں محمداکرم چوہدری نے دہلی کے رہنے والے دوافراد نامی منیش کمارولدجگدیش پرساد ساکنہ ہریش وہار مکان نمبر 1716 نئی دہلی اور سنیل کمارولد مہندر کمار ساکنہ تلسی نکیتن ہریش وہار نئی دہلی مکان نمبر 1334 کودس دس سال کی قیدبامشقت اور دودولاکھ روپے کے جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔ پولیس کے مطابق منیش کمار اورسنیل کمارساکنان دہلی 8 جنوری 2015 کوان کے قبضے سے ایک تھیلہ ضبط کیاگیاجس میں سائیکوٹروپ انجیکشن۔ 2000 آف ڈایازیپم ، 400 آف بوپرمارفین ، 1480 ایکگیس ،کل 3880 آف 2 ایم ایل تھا جموں ریلوے سٹیشن مسافرشیڈ کے نزدیک برآمد کی گئی۔ان کے خلاف جی آرپی پولیس سٹیشن جموں میں کیس رجسٹرڈ کیاگیا۔فسٹ ایڈیشنل سیشن جج جموں محمداکرم چوہدری نے ایڈیشنل پبلک پراسیکوٹر اجے سنگھ منہاس کے دلائل سننے کے بعدبتایاکہ منشیات ہماری نوجوان نسل کے لئے جہاں تباہ کن ہے وہاں اس سے جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہورہاہے۔