راجوری //راجوری ضلع میں رونما ہوئے تین مختلف سڑک حادثات میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ایک کار زیر نمبرJk12A 2007جو راجوری سے سندر بنی جارہی تھی ،جموں پونچھ شاہراہ سے لڑھک کر دریا میں جاگری ۔یہ حادثہ ناریاں کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور جگل کمار ولد برج لعل ساکن سلیاری سندر بنی گاڑی سے قابو کھوبیٹھا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال نوشہرہ لایاگیاجہاںسے ڈاکٹروں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کردیا۔ایک اور حادثے میں سکوٹی زیر نمبرJK11A 8609مخالف سمت سے آرہی تویرا گاڑی زیر نمبرJK02BB 2317سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے سکوٹی ڈرائیور راکیش کمار ولد گورو دتا ساکن راہ سیوٹ ہلاک ہوگیا۔اگرچے اسے حادثے کے بعد سندربنی ہسپتال لایاگیاتاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔اسی طرح سے ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل ڈرائیور واجد حسین ولد دل پذیر ساکن گلہوتی منجاکوٹ موٹرسائیکل زیر نمبرJK02BD 3463کی ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبرJk12 1848سے ٹکرہونے سے زخمی ہوگیاجس کا ضلع ہسپتال راجوری میں علاج چل رہاہے ۔ پولیس نے تینوں حادثات کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔