کپوارہ،کنگن //لولاب وادی کے دار پورہ علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک جواں سال شہری ماروتی کار کی صفائی کر رہاتھا کہ اس دوران گاڑی اچانک نکل گئی اور شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ ہندوارہ میں سڑک حادثہ کے دوران دو بھائی شدید طور زخمی ہوئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لولاب وادی کے نجار محلہ دار پورہ میں ایک 35سال شہری مشتاق احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ صبح سویرے ایک ماروتی گا ڑی زیر نمبر JK02M.,0272اپنے گھر سے دور صفائی کرہا تھا کہ اس دوران گاڑی اچانک نکل گئی اور مذکورہ شہری کو کچل ڈالا ۔حادثہ کے بعد مقامی لوگو ں کی ایک بڑی تعداد وہا ں پہنچ گئی اوراسے سب ضلع اسپتال سوگام پہنچایا جہا ں ڈاکٹرو ں نے انہیں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا تاہم مشتاق احمد راستے میں ہی دم تو ڑ بیٹھا ۔مذکورہ شہری کی لاش کو جب اس کے آ بائی گاﺅ ں پہنچایا گیا تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔اس حوالے سے ایس ایچ او لال پورہ لولاب نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ان کی تحقیقات سے اب تک یہی پتہ چلتا ہے کہ مزکورہ شہری گاڑی کی صفائی کر رہا تھا کہ اس دوران گا ڑی اچانک نکلی اور مشتاق کو کچل ڈالا لیکن اس کے با وجود بھی پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔اس دوران کولنگام ہندوارہ کے جامع مسجد کے نزدیک ایک لو ڈ کیرئر JK09.8455اورایک گا ڑی زیر نمبرJK09..5943کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے دوران لو ڈ کیرئر ڈرائیور مدثر احمد وار اور اس کا بھائی بابر احمد وار شدید طور زخمی ہوئے جن کو بعد میں ضلع اسپتال ہندوارہ میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا تاہم ڈاکٹرو ں نے دو نو ں بھائیو ں کو صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا ۔ہندوارہ پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔دریں اثناءزوجےلا کے مقام پر اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پےدا ہوگےا جب اےک ما روتی کار پر بھاری برکم پتھر گر آنے کے نتےجے مےں دو افراد شدےد طور پر زخمی ہوگئے جنہےں فور طور پر علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال پہنچاےا گےا ۔اطلاعات کے مطابق زےرو پوئنٹ زوجےلا کے نزدےک اےک ماروتی کار زےر نمبر 6720/JK05Cکو اس وقت حادثہ پےش آےا جب ماروتی کار کے اوپر اےک بھاری برکم پتھر گر آےا جس کے نتےجے مےں گاڑی مےں سوار ڈرائےور سمےت دو افراد جن کی شناخت عبدل قےوم ڈار ولد محمد جعفر ڈار ساکنہ بارہ مولہ ، ہلال احمد شےخ ولد عبدالخالق شےخ ساکنہ بومئی سوپور شدےد طور پر زخمی ہوگئے ۔