سرینگر//لیگل میٹرالوجی محکمہ کی ایک ٹیم نے شہر سرینگر کے کئی بازاروں کا معائنہ کیا اورلیگل میٹرالوجی قوانین کی خلاف ورزیوں کی پاداش میںایک ہارڈ ویر اور سینٹری فرموں سمیت کئی تاجروں اوردکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی اور جرمانہ وصول کیا۔ٹیم نے ملورہ ،لالچوک،صورہ اورخانیار وغیرہ کے بازاروں کا معائنہ کیا اور مختلف ڈبہ بند اشیأ کے پیکٹوںپر درج قیمتوں کی جانچ کی۔اس دوران سینٹری سامان ،سی پی پائپوںوغیرہ پر مینو فیکچررکا نہ ہی مکمل پتہ پایا گیا اورہی ای میل یافون نمبر۔ان اشیأ پر قیمتوں کے لیبل بھی غائب تھے۔چنانچہ ان فرموں پر 55ہزار روپے کاجرمانہ عائد کیا گیا ۔