جموں//نالیوں میں دُنیابھرکا کوڑاکرکٹ پڑاہے۔جگہ جگہ گندہ پانی جمع ہے ۔علاقہ میں چاروں طرف بدبو ہی بدبو ہے ۔کیامجال جموں میونسپل کارپوریشن کے اہلکاراس طرف ایک نظرکرم کریں۔ریاست کاکوئی دوردراز کاگائوں نہیں ہے بلکہ جموں میونسپل کارپوریشن کاوارڈنمبر71 کانکی محلہ سدھرا ہے ۔اس سے قبل بھی اخبارہذا کی ایک خبرکے تحت میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ حکام سے گذارش کی تھی مگریہ وہی بات ہوئی کہ نقارخانے میں طوطی آواز زمانہ گذرگیا۔ کیامجال میونسپل کارپوریشن کے کسی اہلکارنے اس علاقہ کارخ کیاہو۔دفترمیں جاکر بھی متعلقہ حکام سے استدعا کی گئی ہے۔ حال ہی میں اختتام پذیرہوئے سوئوچھ بھارت ابھیان کے دوران اس علاقہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ نکی محلہ سدھرا کے لوگوں کاکہناہے کہ اگراب بھی اس علاقہ میں صفائی کی طرف توجہ نہیں دی گئی توہم سڑکوں پرآکر احتجاج اوردھرنے دینے کیلئے مجبورہوجائیں گے جس کی تمام ترذمہ داری میونسپل کارپوریشن جموں پرعائد ہوگی۔