جموں//ریشم گھرکالونی کی ایک خاتون ٹیچر کوپراسرارطورپر تیزہتھیارکے ساتھ قتل کیاگیاہے۔ پولیس افسرکے مطابق اے ایم ٹی سکول کی ایک سینئرفیکلٹی ممبر انیتاسوری عمر58 سال کواس کے گھرمیں پراسرارطورپرمردہ پایاگیا۔اسبارے میں اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او بخشی نگر کی قیادت میں ٹیم اس کے گھرپہنچی جہاں سے اس کی نعش کو جموں میڈیکل کالج منتقل کیاگیا۔ پولیس کوابھی قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے اوراس کاعلم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پرہوگاالبتہ خاتون ٹیچرکے جسم پر مارپیٹ کے نشانات پائے گئے ہیںاوراسے تیزدھارہتھیارسے قتل کیاگیاہے۔پولیس نے دفعہ 302 کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس نے نعش جی ایم سی کے مردہ خانہ میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی ہے۔