پدیارنہ میں ’اپنی فوج کوجانو‘سیمینار کے دوران نوجوانوں کو ترغیب
کشتواڑ//فوج نے پڈریانہ کشتواڑ میںفوجی ساز و سامان ،اخلاق اور کلچر کو جاننے اور ضلع کے نوجوانوں کو فوج میں اپنا کئیر ئیر بنانے کے لئے راغب کرنے کے مقصد سے ’’ اپنی فوج کو جانو‘‘ کے موضوع سے ایک سیمینار منعقد کیا ۔سیمینار میں مقامی نوجوانوں کو فوج کے مختلف طریقہ کاروں اور فوجی ساز و سامان کی نمائش کرکے ،جس سے ہندوستانی فوج کی تکنیکی پیش رفت کا مُظاہرہ کیا گیا سے مقامی نوجوانوں کو فوج میں جوائن کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔سیمنار میں کُل ملا کر 450طلاب اور 10 اساتذہ نے شرکت کی۔ یہ ایونٹ نوجوانوں اور مقامی لوگوں کے لئے ایک منفرد ،ناقابل فراموش اور راغب کرنے والاایک موقعہ تھا۔’’اپنی فوج کو جانو‘‘نوجوانوں کو فوج کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی ایک کوشش اور فوج کے ساتھ رشتوں کو مستحکم بنانے کی ایک کوشش تھی۔