پونچھ//ہندو پاک افواج میں اگر چہ ایک طرف گولہ باری اور ایک دوسرے پر حملوں میں سبقت کے دعویٰ کئے جارہے ہیںلیکن دوسری طردونوں ممالک کے درمیان شروع کی گئی ہفتہ وار راہ ملن بس سروس اور چکاں دا باغ ٹریڈ سنٹرس سے شروع کی گئی تجارت جاری ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چکاں دا باغ ٹریڈ سنٹر میں تعینات کسٹوڈین تنویر احمد نے بتایا کہ آر پار بس اور تجارت بڑے ہی پر سکون ماحول میں جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران منگل وار کو پونچھ چکاں دا باغ سے راولاکوٹ کے لئے25مالبردار ٹرک جن میں کیلا،اربی او دیگر جڑی ب بوٹیاں9500500 مالیت کی چکاں دا باغ ٹریڈ سینٹر سے روانہ کی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ سے چکاں دا باغ 60مالبردارٹرک پہنچے جن میں 6200600روپے مالیت کے چھوہارے ، بادام اور دیگر سازو سامان یہاں پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ملا کر منگل وار کو دونوں طرف سے15701100کا کاروبار ہوا ہے۔