سرینگر//تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر نے کہا ہے کہ کنگن میں یچھ ہامہ اور چھتر گُل پلوں کو اکتوبر کے آخر تک مکمل کیا جائے گا جس سے اس علاقے کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ مستفید ہو گا ۔ نعیم اختر نے کہا کہ یچھ ہامہ پُل پر 2005 میں کام شروع کیا گیا تا ہم کئی وجوہات کی بنا پر اس کام کو روکا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو دوبارہ دردست لیا گیا ہے جس کی تکمیل پر 7.2 کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے ۔