سرینگر//ریاست میں بہتر،صاف و شفاف اور جواب دہ انتظامیہ کے لئے مو¿ثر شکایتی ازالہ سیل کا قیام مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیرا علیٰ شکایتی سیل کے کواڈنیٹر تصدق مفتی نے یہاں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہوں کے ساتھ اپنی پہلی میٹنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ کے انعقاد کا مقصد محکمہ جاتی اور مرکزی شکایتی ازالہ میکانزم کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بہتر گورننس اور جواب دہ انتظامیہ فراہم کرنے کے لئے سٹنڈاڈ آپریٹنگ پروسیجرس ( ایس او پی) کو وضع کرنا تھا۔حکومت کی اس پہل کی مو¿ثر عمل آوری کے لئے مختلف محکموں کے سربراہوں کی جانب سے خیالات کا تبادلہ اور تجاویز میٹنگ کے مرکزی ایجنڈا میں شامل رہے۔تصدق مفتی نے افسران کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شکایات کے ازالے کے لئے میکانزم کو مستحکم کرنے سے ہم عوام کو دو مرحلوں پر والانظام فراہم کرپائیں گے جس کی بدولت صارفین کو وزیر اعلیٰ کے مرکزی فورم کے ساتھ رسائی حاصل کرنے کا متبادل فراہم کوہوگا۔محکموں کو اندونی فورموں کو مستحکم کرنے کی تلقین کرتے ہوئے تصد ق مفتی نے کہا کہ اس حوالے سے ایک ایسا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے جہاں شکایات کے بروقت ازالے کے لئے آئی ٹی کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ نوڈل افسران فورم صارفین کو شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی جانی چاہئے۔ شکایات کے بروقت ازالے پر زور دیتے ہوئے تصدق مفتی نے کہا کہ شکایات کو موثر ڈھنگ سے حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے اور شکایات کے ازالے کے لئے کئی گئی کارروائی زمینی سطح پر نظر آنی چاہئے۔تصدق نے مزید کہا کہ ضروری کیسوںکو ترجیحی بنیادوں پر اٹھانے کی ضرورت ہے اور ان کے ازالے کے لئے وقت مقررہ کیاجانا چاہئے اور وقت پر کارروائی نہ کرنے کے مرتکب افسران کے خلاف ضروری کارروائی کی جانی چاہئے۔انہوں نے موجودافسران کو جے کے جی جی سی میں درج شکایات کا جواب دینے کے لئے کہا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ شکایات کی معقولیت جاننے کے لئے ایک تحقیقی وِنگ قائم کی گئی ہے جو شکایات کا جائزہ لے کر متعلقہ محکمہ جات کو ضروری کاروائی بھیج د ی ہے۔عوام مذکورہ سیل میں ہیلپ نمبر ،ویب پورٹل ، پوسٹل میل یا ذاتی طور شکایات درج کرسکتے ہیں جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے شائع کیسوں کا مذکورہ سیل بذات خود نوٹس لیتی ہے۔میٹنگ میں مختلف محکمہ جات میں درج شکایات کی پیش رفت کی جانکاری دی گئی۔ تصدق مفتی نے افسران کو رکی پڑی تمام شکایات کو حل کرنے کی تلقین کی۔