گاندربل//گاندربل میں دن بھر ٹریفک جام رہنے سے سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔سرڑ گاندربل سے لیکر منیگام بائی پاس تک 6 کلومیٹر ٹریفک جام ہونے سے سینکڑوں گاڑیوںمیں سوار عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ماہ رمضان شروع ہونے سے قبل جمعرات کو دن بھر مختلف علاقوں سے سینکڑوں نجی اور سرکاری سکولوں کی گاڑیاں سیاحتی مقام سونمرگ کی جانب رواں دواں تھیں ۔تاہم وایل پل پر یکطرفہ ٹریفک کی وجہ سے کئی گاڑیاں پل کی دونوں جانب سے درماندہ ہو گئیں ۔اس دوران آناً فاناً منیگام بائی پاس سے لیکر سرڑ تک 6 کلومیٹر سخت ترین جام دیکھنے کو ملا۔ حالت اس وقت اور بھی زیادہ خراب ہو گئی جب ریاستی حکومت کا ایک وزیر اوراورضلع انتظامیہ گاندربل کے بیشتر افسران بھی گھنٹوں جام میں پھنس گئے۔ٹریفک جام کی وجہ سے سکولی بچوں سب سے زیادہ پریشان نظرآئے کیونکہ وہ سونمرگ کی سیر کیلئے صبح سویرے سے ہی گاڑیوں میں سوار ہوگئے تھے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس یا ٹریفک اہلکارکہیں نظرنہیں آئے۔