سرینگر //وزیر مملکت برائے صحت و طبی تعلیم آسیہ نقاش نے کل پی ڈی پی کے زخمی رہنما عبدالقیوم جنہیں بندوق برداروں نے سرینگر کے برزلہ علاقے میں بدھوار رات کو گولی مار کر زخمی کیا تھا ، کی عیادت کیلئے کل سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال گئیں ۔ دورانِ عیادت وزیر کو بتایا گیا کہ عبدالقیوم کو جراحی کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے اور اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ وزیر نے زخمی رہنما کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔