جموں//وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسرآرڈی شرما نے اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اکنامکس ادھم پور کیمپس جانوی کھنہ کی تحریرکردہ کتاب ’’ڈیموگرافی :اے کریٹیکل اپروچ ‘‘کااجراء کیا۔مصنف اکنامکس اور ایجوکیشن مضامین این ای ٹی پاس اور ایجوکیشن میں جے آرایف حاصل کرچکے ہیں۔ یہ کتاب نیوایراانٹرنیشنل امپرنٹ چندی گڑھ نے شائع کی ہے۔کتاب کامقصد مختلف علاقوں کی ڈیموگرافی سے متعلق معلومات کوعام کرناہے ۔ اس کے علاوہ مصنف نے مختلف جغرافیائی معاملات پرخیالات کااظہارکرتے ہوئے حکومت ہند سے آبادی کے تناسب سے معاشی ترقی کیلئے پالیسیاں تشکیل دینے پرزوردیاہے۔اس کے علاوہ کتاب میں آباد ی میں اضافہ اورماحولیات مسائل پربھی تفصیلی خیالات کاتبادلہ کیاگیاہے۔کتاب کااجراء کرتے ہوئے پروفیسرآرڈی شرما نے جانوی کھنہ کومبارکبادپیش کرتے ہوئے آئندہ بھی قلمی کاوشوں کوجاری رکھنے کی امیدظاہرکی۔اس دوران جانوی کھنہ نے وائس چانسلر اورریکٹر ادھم پور کیمپس کاشکریہ اداکیا۔اس موقعہ پر ہردیپ چہل، ریکٹرادھم پور کیمپس جموں یونیورسٹی ، پروفیسررجنی کانت، چیف کوآرڈی نیٹر آف سائٹ کیمپسز ، پروفیسرجی ایم بٹ، ریکٹر بھدرواہ کیمپس، ڈاکٹر دائواقبال بابا ڈائریکٹرریاسی کیمپس اورکوآرڈی نیٹر کیمپسز ، ڈاکٹرنیتوکماری ایچ او ڈی کامرس، ادھم پورکیمپس ،ونود کمارشرما، ایچ اوڈی اکنامکس ادھم پورکیمپس اورعرفان گونی بھی موجودتھے۔