جموںّ//معروُف سرکردہ کثیر اللثانی ادبی تنظیم ’ادبی کنُج جے اینڈکے جموں ‘ کے زیرِ اہتمام اِس کے ادبی مرکزکڈ زی سکول تالاب تِلّو جموّں میں ایک خصوصی ادبی نِشست کا اہتمام ہُوا۔جِس کی صدارت کے فرائض جموّںُ کے معروف ادیٖب ، شاعر ،صحافی اور ادبی کُنج جموں کے چئیرمین آرشؔ اوم دلموترہ نے ادا کِئے ۔ جبکہ نظامت کے فرائض ادبی کُنج جموں کے ادبی سیکرٹری بِشن داس خاکؔ نے انجام دِئے۔نشِست کے آغاز میںصدرِ تنظیم شام طالبؔ نے ایک قرارداد پیش کی۔ جِس میں ریاست کے سرکردہ ادیب دانشور اورقانون ساز کونسل کے رُکن ظفر اقبال منہاس کی جموّں و کشمیراکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے نائب صدر کے طور پر کی گئی نامزدگی کواکیڈیمی کی صدر و ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوُبہ مُفتی کی طرف سے منظوری دِئے جانے پرادبی کُنج جمّوں کی طرف سے خصوُصی مُبارک باد پیش کی گئی۔جناب منہاس اِس سے قبل اکیڈیمی کے سیکرٹری بھی رہ چُکے ہیں۔اُن کے ذریعہ پہاڑی زبان کو دی گئی ترقّی و ترویج قابلِ قدر ہے۔یہاں اِس بات کی توقع کی گئی ہے کہ اُن کی سر پرستی میں زبان و ادب اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے معروف یہ اکیڈیمی مزید بہتر خدمات انجام دے گی۔اِس موقعہ پرادبی کُنج کے چئیرمین آرشؔ اوم دلموترہ ، صدرشام طالبؔ اورتنظیم کے تجویز شُدہ جنرل سیکرٹری مالک سنگھ وفاؔ اور دیگر سبھی عہدہ داران نے اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ظفر اقبال منہاس کی ادبی ،سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ آج کی اِس خصوُصی نشست کے دور میںگذشتہ دو ہفتوں سے جاری تنظیمی چُناؤ کے اموُر کے سِلسِلہ میںجنرل باڈی ممبران کی تفصیلاًرائے طلب کرتے ہوئے چئیرمین نے کِسی ممبر کی طرف سے کوئی اعتراض داخل نہ ہونے پر مسّرت کا اِظہار کِیا ۔اِس کے باوجود آزادانہ رائے زنی کیلئے ایک ہفتہ کا مزید وقت دیا۔تاکہ اگر کوئی اعتراض داخل دفتر ہو تو کھُلے چُناؤ کے ضابطہ کو اپنایا جاسکے۔بعد میں ادبی دوَر میںکثیر اللسانی محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کِیا گیا۔جِس میں خصوُصی طور پر شعراء حضرات نے مختلف زبانوں میں گیٖت ،نظمیں ، غزلیںاورماتاکی بھینٹ پیش کی۔ اِس دوَر کے آغاز میں خصوُصی طور پر ماہ مئی کے طرحی مِصرع ’ یہ زمیٖں اپنی نہیں یہ آسماں اپنا نہیں‘ پر اپنی طرحی غزلیں بھی پیش کیٖں۔اِس دوَر کے اسمائے گرامی اِس طرح ہیں، آرشؔ اوم دلموترہ ،مالک سنگھ وفاءؔ ، ایم ایل گنجوُ فرصّلؔ،ویدؔ اُپل ، ایم ایس کامراء ، پی ایل پریہارؔ، سنجیو کُمار،بِشن داس خاکؔ، راج کمل، راجیو کُمار،ایس کے گُپتا،برج ناتھ دھر دَلبرؔ، منظور بڈانہؔ، رومیش راہی ، راکیش ترِپتؔ ۔ ونود کاتبؔ اورشام طالبؔ۔آخر میںادبی کُنج کی اِس ادبی نِشست کااِختتام حسبِ معموُل چیئرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کی گئی شُکریہ کی تحریٖک سے ہوُا۔