سرینگر//ممبر اسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ انہوں نے ریاست میں ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے ، دستیاب وسائل کو مناسب ڈھنگ سے استعمال میں لانے اور اُن کے حلقے میں تمام پروجیکٹوں کی معیاد بند تکمیل سے جُڑے امور پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے شری امر ناتھ جی یاترا 2017 کے احسن انعقاد کیلئے کئے جا رہے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر نے میاں الطاف کو اپنے علاقے میں رواداری اور بہبود کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھنے اور طلبا کو تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے کونسلنگ فراہم کرنے کی تلقین کی ۔اھرنائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ انہوں نے ریاست کی تعمیر و ترقی بالخصوص بجلی ، مکانات اور شہری ترقیات کے شعبوںکی بہتری کیلئے ریاستی سرکار کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں گورنر کو جانکاری فراہم کی ۔ ڈاکٹر سنگھ نے بجلی سپلائی میں معقولیت لانے ، صحت عامہ ، صفائی ستھرائی ، سالڈ بیسڈ منیجمنٹ اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے بھی کئے گئے اقدامات کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے آنے والی شری امر ناتھ جی یاترا کے حوالے سے تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔