سرینگر//عدالت عالیہ نے محکمہ بجلی میں حال ہی میں پرموشن کے ذریعہ مستقل کئے گئے ملازمین کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں NPS زمرے سے بری قراردے کر حکومت کو ہدایت دی ہے کہ ان ملازمین پر اولڈ پنشن سکیم کا اطلاق کیا جائے۔ جسٹس سدھاکر راما لنگم نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی کہ تین ہفتوں کے اندر اندر محکمہ بجلی میں پرموشن کے ذریعہ مستقل کئے گئے ملازمین پر اولڈ پنشن سکیم کا اطلاق کیا جائے۔ جسٹس راما لنگم نے جمعہ کو یہ فیصلہ سنایا۔محکمہ بجلی کے ایک ملازم فاروق احمد متو کے مطابق عرصہ دراز تک جد و جہد کے بعد حکومت نے اگر چہ محکمہ بجلی میں کام۔کرنے والے ڈیلی ویجروں کی مستقلی کے احکامات جاری کر دئے تھے تاہم ہم کو NPS زمرے میں رکھا گیا۔ اس نا انصافی کے خلاف ہم نے متحد ہوکر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور عدالت نے ہمیں ایک بڑی راحت دیتے ہوئے یی حکم جاری کیا ہے کہ ہم پر اولڈ پنشن سکیم کا اطلاق کیا جائے۔اس کیس کی پیروی فاروق احمد متو ،میاں مشتاق اور محمد شفیع بٹ نے کی ۔جنہوں نے معروف وکلاءکی خدمات حاصل کی تھیں ۔