سرینگر//رمضان المبارک کی آمد کے موقعہ پر فرزندان توحید کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان سربراہ آغاسید حسن نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور خود احتسابی کا مہینہ ہے۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کشمیری نوجوانوں کے جذبہ¿ حریت کو توڑنے کیلئے بھارتی فورسز کے بزدلانہ کرتوت پر فوجی افسروں کو اعزاز سے نوازنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند کے اس اقدام کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیر میں جو غیر انسانی اور بزدلانہ کارنامے انجام دے رہے ہیں اُن کو جرا¿ت و شجاعت کا نام دے کر بھاجپا سرکار دراصل آر ایس ایس کے ایجنڈا کو آگے بڑھا رہی ہے اورمقصدصرف کشمیری حریت پسند عوام پر ظلم و زیادتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ ایک نہتے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بناکر گھاڑی سے باندھنا ذلیل ترین حرکت ہے اس ذلیل حرکت پر فوجی آفیسر کو ایوارڈ دینا کشمیریوں کے زخموں کی نمک پاشی ہے۔