سرینگر//اسلام آباد پاکستان میں ایک تقریب کے دوران اسلامک پولٹیکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش کی کتاب 'Innocence Outraged' جو2009 کے سانحہ شوپیان عصمت دری و قتل پر مبنی ہے، کی رونمائی ہوئی۔ یہ کتاب 2016میںکشمیر میں جاری کی گئی تھی۔کتاب میں یوسف نقاش نے قوم کی بیٹیاں آسیہ اور نیلوفر اور ان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہ ہونے پر وضاحت کے ساتھ ساری تفسیل قلم بند کی ہے۔تقریب کی صدارت فردوس عاشق ا عوان نے کی اور مقررین میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا، پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے حریت رہنماءغلام محمد صفی، محمود احمد ساغر، سید فیض نقشبندی، شمیم شال، عبدلحمید لون، لبریشن فرنٹ رہنما سلیم ہارون، جنرل (ریٹائرڑ) امجد شعیب اور اینکر جن میںسمینہ وقار، علی حیدر گیلانی اور امر ربانی شامل تھے۔مقررین نے سانحہ شوپیان میں ملوث وردی پوش اہلکاروں کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ8 سال گزر جانے کے بعد بھی لواحقین کو انصاف نہیں ملا۔آسیہ اور نیلوفر کو 29 مئی 2009 کی شام اغوا کیا گیاتھااور ان کی لاشیں دوسرے دن نالہ رمبی آرہ میں پائی گئیں۔
آسیہ اور نیلوفر کو برسیوں پر خراج عقیدت
سرینگر//سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے آسیہ اور نیلوفر کی برسیوں پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ان کے قاتل معلوم ہونے کے باوجود بھی گرفتار نہیں کئے گئے اور نہ انہیں سزا دی گئی۔انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی تلاش میں ان کے اہل خانہ در در پھر رہے ہیں اور اس کے باوجود بھی انہیں انصاف فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ظفر بٹ نے معروف آزادی پسند رہنماءمولوی غلام حسن (کریمشور) اور مفتی ہلال احمد ( پٹن ) کو برسیوں پر شاندار خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔جمعہ نماز کے بعد پارٹی کے ذمہ داروں مولوی عدنان سلفی،مولوی رفیق،مولوی غلام محمد ثنائی نے کولگام، بڈگام ،گاندربل ،سوپورمشوپیان اور پلوامہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلا ف عوامی احتجاج کی پیشوائی کی۔