کشتواڑ//کشتواڑ میں لگاتار بارشوں اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ کو کافی نقصان ہوا ہے ،جسکی وجہ سے کسانوں کو کافی مالی نقصان ہوا ہے۔آدھے گھنٹے تک جاری ژالہ باری سے میوہ فصل کو کافی نقصان ہوا ہے،تاہم کسی جانی نُقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثنا بھاری بارشوں کی وجہ سے نالیاں بند ہو گئیں۔ایسا میو نسپل حُکام کی جانب سے نالیوں کی صفائی کرنے میں غفلت شعاری کی وجہ سے ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے میونسپل حُکام کو قصبہ میں پانی جمع ہونے کے لئے ذمہ وار قرار دیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ میونسپل حُکام قصبہ میں نالیوں کی صفائی باقاعدہ طور سے نہیں کرتے ہیں جسکی وجہ سے آدھے گھنٹے کی باشوں نے قصبہ میں کہرام مچایا ۔بھاری بارشوں سے قصبہ کے سیمنا کالونی، مین بس اسٹینڈ،پُرانے بس اسٹینڈ ،ہسپتال روڈ ،شہیدی چوک، بونیستان، ہراستان میں نالیاں بند ہوگئیں۔قصبہ کے کئی دوکا ند ا ر و ں نے الزام لگایا کہ نالیوں کا پانی انکے دوکانوں میں داخل ہوا اور وہاں پر سامان کو تباہ کردیا ۔