رام بن //اینٹر پیرینورشپ ڈیولپمینٹ انسٹیچوٹ نے جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیئج انڈسٹریز بورڈ،جموں و کشمیر بینک اور سٹیٹ بینک آف انڈیا کے تعاون سے بانہال میںپہلی اینٹر پیرینور شپ میٹنگ منعقد کی گئی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز مہمان خصوصی تھے۔ میٹنگ میں ایس ڈی ایم بانہال وکاس ورما اوردیگر محکموں کے آفیسروں ،بیروز گار نوجوانوں اور کالج کے طلبا نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملازم کے بجائے ایمپلائر بنیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ اپنی نوعیت کی پہلی اینٹر پیریورس میٹنگ ہے جس میں تمام قسم کے کاروبای، مینٹرس او سرکاری اہلکاروں نے سرکار کی جانب سے ضلع کے گرد و نواح میںاینٹرنیوروں کے ساتھ رشتہ جاری رکھے کی وعدہ کیا ہے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ یہ جے کے ای ڈی آئی ،بینکوں و دیگر معاون محکموں کی جانب سے کی گئی کاموں کو اُجاگر کرنے کا ایک موقعہ بھی ہے۔جے کے ای ڈی آئی کے رول کو اُجا گرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے اینٹر پیرینور شپ ڈیولپمنٹ انسٹیچوٹ کی مختلف سکیمیں ریاست کے نوجوانوں کو اپنامستقبل بنانے کے قابل بناتا ہے اور اپنے خوابوں کی تعبیر کا ایک موقعہ فراہم کرتا ہے۔اس موقعہ پر اینٹر پیرینوروں کو بھی اپنی کامیابی کی کہانی بیان کرنے کا ایک موقعہ فراہم کیا گیا ۔ان میں سے کشمیر نٹ قابل ذکر ہے جو یورپ اور وسطی ایشیا اور ایلجیریا کو اخروٹ اور خُشک میوے برآمد کرتے ہیں۔جے کے ای ڈی آئی کے اہلکاروں نے مختلف سکیموں پر روشنی ڈالی۔اور کہا کہ محکمہ ریسورس فراہم کرنے کے علاوہ نوجوانوںکو اپنا کاروبار قائم کرنے کے لئے راغب کر رہی ہے۔