نئی دہلی// قومی راجدھانی دہلی میں باشندگان کو آج صبح بھی شدید گرمی سے کوئی راحت نہیں ملی، جہاں کم از کم درجہ حرارت 29.3 ڈگری سلسیس درج کیا گیا، جو معمول سے دو درجہ زیادہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ آج دن میں گرمی سے راحت کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس رہنے کا امکان ہے اور مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے اور شام تک گرد آلود آندھی کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.9 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ کم از کم درجہ حرارت 29 ڈگری سلسیس درج کیا گیا تھا۔ یو این آئی ۔