راجکوٹ// گجرات میں تقریبا ایک ہفتے قبل ہی تقریبا چھ کروڑ کی قیمت کے 500 اور 1000 روپے کے منسوخ شدہ پرانے نوٹ برآمد کئے جانے کے بعد آج راجکوٹ شہر میں پولیس نے ایک کروڑ روپے کے ایسے نوٹ برامد کر تے ہوئے اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا۔عجیب بات یہ ہے کہ یہ نوٹ بھی سورت سے ہی لائے گئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ نوٹ لانے والے سورت کے باشندہ دیپک سونی اور جام نگر کے رہنے والے دو لوگوں، سلیمان بھٹی اور ترلوک بال کرشنا کوجو یہ پیسہ کمیشن پر لینے والے تھے ، کو مووڑ¸ چوک کے قرئب سے صبح تقریبا تین بجے گرفتار کیا گیا۔ برامد کئے گئے نوٹوں میں 500 کے 47 لاکھ یعنی 9400 اور ایک ہزار کے 54 لاکھ یعنی 5400 ہیں ۔ انہیں ایک بیگ میں ٹو وہیلر کے ذریعہ کہیں لے جایا جا رہا تھا۔ ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ 21 مئی کو سورت میں پانچ افراد اسی سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا ۔